زائرین اربعین کیلئے ایرانی بارڈر پر تمام انتطامات مکمل ہیں

09 اگست, 2024 18:34

شیعیت نیوز: چابہار کے کمشنر جواد سپاہی نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس چا بہار کے عوام نے زائرین اربعین کی میزبانی  میں جس طرح تعاون کیا تھا  وہ قابل تحسین ہے۔

 انھوں نے کہا کہ اس طرح ہم اپنی رسم میزبانی سبھی ملکوں سے متعارف کراسکتے ہیں۔

 چابہار کے گورنر نے پاکستان کے زائرین کے استقبال کے لئے اس ضلع کی ہلال احمر سوسائٹی اور چابہار میڈیکل کالج کی آمادگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے موکب اور قیام و طعام کے انتظامات کے ساتھ ہی ان کے لئے طبی سہولیات کا بھی انتظام کیا گيا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: پہلا کانوائے تفتان روانہ نہ ہوسکا،مجلس وحدت مسلمین کا حکومت سے زائرین کا مسائل حل کرنے کا مطالبہ

 انھوں نے کہا کہ پاکستان کے زائرین اربعین کے لئے بسوں وغیرہ کا انتظآم بھی مد نظر رکھا گیا ہے۔

 صوبہ سیستان وبلوچستان کے ںائب گورنر اور چاربہار کے کمشنر نے بتایا کہ چہابہار کے سبھی ادارے اربعین حسینی میں شرکت کے لئے عراق جانے کی غرض سے یہاں پہنچنے والے پاکستانی زائرین اربعین کی پذیرائی کے لئے سبھی شہری ادارے پوری طرح تعاون کررہے ہیں اور ہم زائرین کی میزبانی کے لئے مکمل طور پر آمادہ ہیں۔

8:03 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top