اہم ترین خبریںپاکستان

پہلا کانوائے تفتان روانہ نہ ہوسکا،مجلس وحدت مسلمین کا حکومت سے زائرین کا مسائل حل کرنے کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر عوام اپنی مدد آپ کے تحت زائرین کی مشکلات دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے خاطرخواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔

شیعیت نیوز:۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر اور امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے مطالبہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت کربلاء جانیوالے زائرین کو سہولیات فراہم کرے۔

مقدس مقامات کی زیارات کو جانے والے ہزاروں افراد پاکستانی ہیں۔

جنہیں مدنظر رکھ کر حکومت کو اپنی ذمہ داری سرانجام دینی چاہئے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ہر سال پاکستان کے مختلف شہروں سے ہزاروں زائرین کربلاء اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لئے جاتے ہیں۔

حکومت کی ذمہ داری صرف ان زائرین کو سیکیورٹی فراہم کرنا نہیں، بلکہ سہولیات فراہم کرنا بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ اور تفتان بارڈر پر عوام اپنی مدد آپ کے تحت زائرین کی مشکلات دور کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں، جبکہ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے خاطرخواہ اقدامات نظر نہیں آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے زائرین کی مشکلات و مسائل سننے اور انہیں دور کرنے کے لئے کوئی نظام نہیں ہے۔

رواں سال گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث تفتان بارڈر پر مشکلات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

جسے مدنظر رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔

دوسری جانب عملے کی جانب سے بعض امور میں سست روی کی بھی شکایات موصول ہوئی ہیں۔

جن پر حکومت کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔

تفتان بارڈر پر جن ایام میں زائرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے، حکومتی عملے کی تعداد میں بھی اضافہ ہونا چاہئے۔

ان مخصوص ایام میں حکومت کی جانب سے کام کے دورانیہ کو بڑھا کر بھی مسائل کم کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button