بوشہرہ کے اہلسنت پر کوئی مشکل آئی تو سب سے پہلے ہم دفاع کریں گے،سینیٹر ناصر عباس کا بوشہرہ میں تاریخی خطاب

09 اگست, 2024 18:12

 شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے بوشہرہ میں علاقے کی عوام اور عمائدین سے ملاقات کی۔

وفد میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا، سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی، پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی مولانا سید نسیم علی شاہ، ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین، مرکزی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی شامل تھے۔

اس موقع پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اہلسنت علاقے بوشہرہ کے اہلسنت سے تاریخی خطاب کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سینیٹر راجہ ناصر عباس پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارہ چنار پہنچ گئے!مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے

سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پارہ چنار میں حالیہ کشیدگی میں فریق اہلسنت علاقے بوشہرہ میں جا کر ایسا خطاب کیا کہ اہلسنت برادران حیران رہ گئے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اگر آپ پر کبھی مشکل آئی تو آپ ہمیں ساتھ پائیں گے۔شیعہ سنی بھائی ہیں۔

ہم سب ایک نبی کے ماننے والے ہیں  اور یہ ہمارا نقطہ اشتراک ہے

۔آپ کے علاقے میں امام بارگاہ ہے جسے کبھی نقصان نہیں ہوا جس سے ظاہر ہوتا ہے آپ سب مل جل کر رہتے ہیں۔

6:11 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top