سینیٹر راجہ ناصر عباس پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارہ چنار پہنچ گئے!مظالم پر خاموش نہیں بیٹھیں گے
شیعیت نیوز:مجلس وحد ت مسلمین کے سربراہ اور سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری پارلیمانی وفد کے ہمراہ پارہ چنار پہنچ گئے۔انہوں نے علمائے کرام،عمائدین،مومنین سے خصوصی ملاقات کی۔
اس موقع پر انہوں نے انجمن حسینیہ،علمائے کرام عمائدین اور مومنین سے خصوصی ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پارہ چنار میں ہونے والے مظالم پر خاموش نہیں رہے جہاں تک ممکن تھا صدائے احتجاج پہنچائی۔
آپ کا درد ہم سب کا درد ہے ہمیں دشمن کی شناخت میں کوتاہی نہیں کرنی چاہئے تاکہ متحد ہوکر اپنے دشمن کو شکست دے سکیں۔
یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں زمینی تنازعات کو مسلکی تصادم بنادیاگیا،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
پارہ چنار ذرخیز باشعور،شجاع اور بہادر افراد کا خطہ ہے۔یہ خطہ پورے پاکستان کیلئے آئیڈیل بنے گا۔
ہمیں شہید قائد علامہ عارف حسینی کے افکار پر عمل کرتے ہوئے متحد ہوکر تفرقہ کو شکست دینی ہے۔
اہلسنت اور اہل تشیع بھائی بھائی اور یک جان ہیں۔
وفد میں چیئرمین سنی اتحاد کونسل حامد رضا،سابق وزیر داخلہ شہریار آفریدی ایم ڈبلیو ایم کے پارلیمانی لیڈر انجینئر حمید حسین مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم سید ناصر عباس شیرازی شامل ہیں۔







