ارشد ندیم نے تاریخ رقم کردی

09 اگست, 2024 13:15

شیعیت نیوز : پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں پوری پاکستانی قوم کی نظریں ارشد ندیم پر تھیں جو پاکستان کو 32 سال بعد اولمپکس میں کوئی میڈل دلانے کی واحد امید تھے۔

پاکستان نے آخری بار 8 اگست 1992 کو اولمپکس میڈل پوڈیم پر قدم رکھا تھا جب قومی ہاکی ٹیم نے بارسلونا اولمپکس میں نیدرلینڈز کو تین کے مقابلے میں چار گول سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ پاکستان نے آخری بار 1984 میں اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتا تھا، جو ہاکی ٹیم نے دلوایا تھا۔ ارشد ندیم پاکستان کو انفرادی مقابلوں میں گولڈ میڈل دلوانے والے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایران کے راستے عراق جانے والے پاکستانی زائرین اربعین حسینی کے سفر کا آغاز

جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں بھارت نے چاندی اور گریناڈا نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ فائنل میں ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا۔ یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔ اس سے قبل اولمپک ریکارڈ 90.57 میٹر کا تھا جو ناروے کے اینڈریاس تھورکلڈیسن نے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں بنایا تھا۔

1:03 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top