پارہ چنار میں زمینی تنازعات کو مسلکی تصادم بنادیاگیا،سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

27 جولائی, 2024 13:59

شیعیت نیوز:مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ پارا چنار کے حالات پر قابو پانے میں ذمہ دار ادارے کیوں بے بس دکھائی دے رہے ہیں۔

ضلع کرم کی کشیدہ صورتحال پورے ملک کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

زمینی تنازعات کو مسلکی تصادم میں بدلنے کی کوشش کرنے والے ملک و قوم کے دشمن ہیں ایسے عناصر سے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے مورچے خالی کرا کر جنگ بندی کرا سکتے ہیں لیکن ایسا نہیں کیا جا رہا۔

یہ بھی پڑھیں:پارہ چنار میں بدامنی:علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ملکگیر امن مارچ کا عندیہ دے دیا

ایک طرف بے گناہ لوگوں کا قتل عام جاری ہے دوسری طرف صوبائی حکومت اور سکیورٹی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں

۔صورتحال کی سنگینی کا ادراک کسی بھی ذمہ دار کو نہیں۔ارباب اختیار سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ضلع کرم میں امن کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ پانی سر سے گزرتا جا رہا ہے۔

10:35 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top