آل سعود کا پروردہ ملعون فاروقی ایران کےخلاف بھڑک اٹھا
شیعیت نیوز: لشکر جھنگوی کے سربراہ اورنگزیب فاروقی نے ایران کے خلاف ایک بار پھر زہر اگلتے ہوئے بے بنیاد اور اشتعال انگیز دعوے کیے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران نے اسماعیل ہنیہ کو بلایا اور پھر ان کو شہید کروا دیا، جیسے کہ کربلا میں حضرت امام حسین کو بلایا اور شہید کیا تھا۔
فاروقی نے دعویٰ کیا کہ ریڈ زون میں اسماعیل ہنیہ کیسے شہید ہو گئے اور ان کے علاوہ کوئی اور کیوں نہیں ہوا۔ اس قسم کی بے بنیاد اور متنازع باتیں فرقہ وارانہ نفرت اور انتشار پھیلانے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تکفیری دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کی پریس کانفرنس، آئی جی سندھ کو دھمکیاں
انہوں نے یہ بھی کہا کہ تہران میں اسرائیل کے بعد سب سے زیادہ یہودی ہیں اور وہاں سنی مسلمانوں کی کوئی مسجد نہیں ہے۔ فاروقی کے یہ دعوے حقائق کی جانچ پڑتال کے بغیر کیے گئے ہیں اور ان کا مقصد صرف فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔
پاکستان میں سنی اور شیعہ بھائی چارے کی فضا کو بگاڑنے کی یہ کوششیں قابل مذمت ہیں اور ان کے پیچھے موجود مقصد کو سمجھنا ضروری ہے۔ اورنگزیب فاروقی جیسے لوگ اپنے بیانات سے معاشرتی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔







