کالعدم لشکر جھنگوی کے3تکفیری دہشت گرد پنجاب سے گرفتار
شیعیت نیوز:محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران داعش کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگردوں کو گرفتارکرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز فیصل آباد، جہلم، چکوال میں کیے اور دہشت گرد عبدالوہاب، سیف اللہ اور خرم عباس کو گرفتار کرلیا جبکہ دہشتگردوں سے دھماکا خیزمواد، 3 ڈیٹونیٹر، 2 آئی ای ڈی بم برآمد کرلیے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا لاپتا افراد کے خاندانوں کیلیے 50لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق فیصل آباد سے داعش کا اہم کمانڈرگرفتارکیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ دہشتگردوں سے اسلحہ، گولیاں، موبائل فون اورنقدی بھی قبضےمیں لی گئی۔







