تفتان میں پھنسے زائرین کو کالعدم لشکر جھنگوی کی جان سے مارنے کی کھلی دھمکیاں

30 جولائی, 2024 16:58

شیعیت نیوز:تفتان میں پھنسے زائرین کو کالعدم لشکر جھنگوی کی جان سے مارنے کی کھلی دھمکیاں دی ہیں ۔

تفصیل کے مطابق بلوچستان میں بلوچ تنظیموں کی جانب سے احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے زائرین کی بسیں تفتان میں پھنس گئی ہیں اور وہ کچھ دنوں سے مشکلات کا شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق زائرین کی بسیں کل کوئٹہ کیلئے روانہ ہوجائیں گی۔

کالعدم لشکر جھنگوی کے گماشتوں نے سوشل میڈیا پر مزموم مہم کے تحت قافلوں کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تفتان بارڈر پر تعینات متعصب صوفی سے زائرین کو کب چھٹکارا ملے گا؟

وائرل واٹس ایپ میسج میں دیکھا جاسکتا ہے جس میں لکھا ہے کہ یہ سب پنجاب کے شیعہ ہیں ان کو مار دیں اور انکی گاڑیوں کے شیشے بھی توڑ دیں۔

خبر وائرل ہونے کے بعد مسافروں اور زائرین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے قانون نافذ کرنے والوں سے اداروں سے اپیل کی گئی ہے کہ خوف و ہراس پھیلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

7:18 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top