تفتان بارڈر پر تعینات متعصب صوفی سے زائرین کو کب چھٹکارا ملے گا؟

22 مارچ, 2024 19:42

شیعیت نیوز:سپورٹ کشمیر انٹرنیشنل فورم کے سیکرٹری جنرل نذرحافی نے اپنے کالم میں ایران بارڈر کے علاقے تفتان کے مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ

وزیرِ دفاع صاحب سے ہماری گزارش ہے کہ آپ طالبان کے ساتھ تجارتی راہداری بند کریں یا نہ کریں، لیکن سب سے پہلے تفتان بارڈر پر عوام کی بے عزّتی بند کرا دیں۔

کئی سالوں سے عوامی مشکلات اور شکایات اربابِ اقتدار کی توجہ کی طالب ہیں۔

سب سے سنگین مسئلہ تفتان بارڈر پر عوام ساتھ پیش آنے والے اہلکاروں کے رویّوں کا ہے۔

وہاں عوامی شکایات کے اندراج اور فیڈ بیک کا کوئی نظام نہیں۔

لوگوں کے ساتھ سرکاری کارندے کیسے پیش آرہے ہیں، اس کی مانیٹرنگ نہیں ہو رہی۔

عوام کو وہاں کیا کیا مشکلات ہیں، انہیں جاننے اور سمجھنے کا کوئی بندوبست نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ریمدان بارڈر سے تفتان بارڈر تک

ہماری درخواست ہے کہ اگر پاکستان کے لاکھوں پروفیشنلز نیز ہزاروں مودّب و با اخلاق اہلکاروں میں سے صرف چند مہربان، انسانیت دوست اور فرض شناس آفیسرز کو تفتان بارڈر پر تعینات کر دیا جائے تو سالانہ لاکھوں مسافر آپ کو اربوں دعائیں دیں گے۔

یقین جانئے آپ کا بظاہر یہ چھوٹا سا قدم، عوام کے نزدیک ایک بہت بڑا کارنامہ ہوگا

 اگر کچے کے ڈاکو آپ کی پہنچ سے دور ہیں تو تفتان کے صوفی صاحب تو آپ کے اپنے اہلکار ہیں۔

ان کے بارے میں ہی عوامی شکایات کے باعث از خود نوٹس لے لیجئے۔

9:34 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top