کالعدم لشکر جھنگوی کے تکفیری ملا نے پارہ چنار حملہ کو اسرائیل سے تشبیہ دے دی

30 جولائی, 2024 09:57

شیعیت نیوز: ملک دشمن تکفیری دہشت گرد جماعت کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی نےسادہ لوح اہل سنت کو پاراچنار پر حملے کیلئے اسرائیل سے تشبیہ دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ /لشکر جھنگوی کے مقامی دہشت گرد سرغنہ غازی فاروقی نے اپنا ایک ویڈیو پیغام نشر کیا ہے ۔

غازی فاروقی نے اپنے پیغام میں سادہ لوح اہل سنت عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جن سنی بھائیوں کو فلسطین جانے کی خواہش تھی آج وہ موقع اللہ پاک نے ہمیں پاراچنار میں دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کو جنگی سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، علامہ امین شہیدی

پاراچنار جیسا اسرائیل پوری دنیا میں کہیں نہیں ، بہت قیمتی موقع ہے ہاتھ سے جانے نا دیں۔

واضح رہے کہ یہ تکفیری وہابی دہشت گرد مسلسل ملک کے امن وتباہ وبرباد کرنے کیلئے کھلم کھلا شرانگیزی کررہے ہیں لیکن سیاسی مخالفین کے خلاف کریک ڈاؤن میں مصروف ہماری حکومت اور ریاستی ادارے ان ملک دشمن عناصر کو لگام ڈالنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔

یہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ہماری ریاست ہی ایسے دہشت گرد عناصر کی پشت پناہی میں مصروف ہے اسی لیئے انہیں اتنی ڈھیل دی گئی ہے کہ وہ ملک کا امن واستحکام تباہ وبرباد کردیں۔

5:49 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top