سیکورٹی فورسز دہشتگردوں کو جنگی سپورٹ فراہم کر رہے ہیں، علامہ امین شہیدی
شیعیت نیوز : پاراچنار، پاکستانی مومنین کے لئے ہر دور میں محاذ سے کم نہیں رہا۔
اسی پر علامہ امین شہیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان جاری کیا کہ اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز تکفیری سہشتگردوں کو مکمل لوجیسٹک اور جنگی سپورٹ فراہم کر رہے ہیں۔
پاراچنار کی جنگ میں بعض ریاستی فورسز اپنی ریاستی طاقت اور مکمل صلاحیتوں کے ساتھ شریک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان میں کربلا کے مناظر، شمر کی اولادوں نے مومنین کے گلے کاٹنے شروع کردئیے
ان کا کہنا ہے کہ اگر یہ سچ ہے تو ریاست اپنی تاریخ کی بھیانک غلطیاں دوہرا رہی ہے۔
اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کو شدید نقصان اور پاکستان دشمن قوتوں کے مقاصد پورے ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ صرف پاراچنار کا نہیں بلکہ کروڑوں پاکستانیوں کا بن گیا ہے۔







