جنگ کے بھی اصول ہوتے ہیں!تکفیریوں نے بے حسی کی انتہا کردی ، پارہ چنار کے زخمیوں کی ایمبولینس پر حملہ
شیعیت نیوز: پارہ چنار میں زخمی ہونے والے شیعہ عزاداروں کی ایمبولینس پر ہنگو کے مقام پر حملہ کیا گیا۔
تاہم انتظامیہ کی مداخلت کے بعد زخمیوں کو واپس پارہ چنار بھیجا گیا ۔
رات گئے دوبارہ پولیس کی بھاری نفری میں زخمیوں کو پشاور میں منتقل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر واقعہ پر تنقید کرتے ہوئے صارفین کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی یہ کیسی انسانیت ہے ؟
جنگ کے بھی کچھ اصول ہوتے ہیں۔
دشمنی اور جنگ میں اصولوں کو فراموش نہیں کیا جاتا ۔
ایک صارف نے لکھا مجھے اہل بیت کےجنازوں پر حملہ کرنے والے یاد آگئے ان کی نسلیں بھی وہی عمل دہرا رہی ہیں۔
دوسری جانب ضلع کرم میں ضلعی انتظامیہ اور امن جرگہ ممبران فریقین کے مابین جنگ بندی میں کافی حد تک کامیابی
حاصل کی ہے جبکہ پاڑہ چمکنی اور کڑمان کے مابین جاری جھڑپیں روکوانے کی کوششیں جاری ہیں ۔
فریقین کے بارہ شدید زخمیوں کو پشاور منتقل کردئیے گئے ضلع بھر میں معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے
سابق وفاقی وزیر ساجد طوری نے کہا کہ مسلح جھڑپوں کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہوگیا ہے انشاء اللہ حالات معمول پر لائے جائے گی۔
انہوں نے خونریز جھڑپوں پر افسوس کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ ضلع کرم میں پانی راستوں جنگل اور زمین کی ملکیت کے تنازعات کو آپس میں خوش اسلوبی سے حل کریں ۔







