پاکستان میں کربلا کے مناظر، شمر کی اولادوں نے مومنین کے گلے کاٹنے شروع کردئیے
پاراچنار لہو لہو، تکفیری دہشتگردوں نے مومنین کو اغوا کر ان کے گلے کاٹ کر ویڈیوز بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردیں

شیعیت نیوز : پاکستان کا علاقہ پاراچنار، گزشتہ چند روز سے محاذ جنگ بنا ہوا مگر حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سوئے ہوئے ہیں۔
پاراچنار کو چاروں جانب سے محصور کرکے مومنین پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔
جس کے نتیجے میں اب تک تقریبا 40 کے قریب مومنین شہید اور سینکڑوں زخمی ہو گئے۔
گزشتہ شب تکفیری دہشت گردوں نے مومنین کو اغوا کیا اور صبح مثل امام حسینؑ بے دردی کے ساتھ ان کے گلے کاٹ کر شہید کردیا۔
گلے کاٹتے وقت ان تکفیریوں نے ویڈیو بنائی اور انٹرنیٹ پر اپلوڈ کردی۔
یہ بھی پڑھیں : پارہ چنار جنگ میں قاری قرآن جہانزیب علی شہید ہوگئے
پاراچنار بھی کربلا کے مناظر پیش کر رہا ہے، حکومت وقت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سوئے ہوئے ہیں۔
ملک بھر میں اہل تشیع میں اس واقعہ پر غم کی لہر دوڑی اور مردہ حکومت سے ان مومنین کی حمایت میں کسی اقدام کا مطالبہ کیا گیا۔
تکفیری دہشتگردوں کو لگام ڈالنا ملک پاکستان کے امن و سلامتی کے لئے انتہائی اہم ہے۔
جلد از جلد پاراچنار میں جنگ بندی کروائی جائے اور ان دہشتگردوں کو نشان عبرت بنایا جائے۔