پارہ چنار لہو لہو!50 مومنین شہید,سینکڑوں زخمی
شیعیت نیوز:ضلع کرم میں قبائلی جھڑپیں مسلسل جاری ہیں، جس میں اب تک جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 43 ہو گئی ہے جب کہ 177 افراد زخمی ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق ضلع کرم میں 2 قبائل کے درمیان جھڑپیں چھٹے روز بھی جاری ہیں اور فائربندی پر رضامندی کے باوجود لوئر کرم کے مختلف علاقوں میں جھڑپوں کے دوران شدید فائرنگ کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔
اپر کرم گاؤں بوشہرہ اور مالی خیل کے درمیان فائربندی کے بعد کسی قسم کی فائرنگ نہیں ہوئی۔
تازہ اطلاعات کے مطابق ضلع کرم میں رات گئے مزید 4 مقامات پر شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: پارہ چنار میں شیعہ نسل کشی کے خلاف آئی ایس او پاکستان کا احتجاج کا اعلان
فائرنگ والے علاقوں میں بالیش خیل، خار کلی سنگینہ پیواڑ، تری منگل زیڑان، خومسہ مقبل اور کنج علیزئی شامل ہیں۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ بالیش خیل میں تازہ جھڑہوں میں مزید 8 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوئے، جس کے بعد ضلع کرم میں مجموعی طور پر اب تک 43 افراد جاں بحق اور 177 زخمی ہوگئے ہیں۔
کشیدہ صورت حال کے باعث پاراچنار پشاور مین شاہراہ ہر قسم آمد و رفت کے لیے بند ہے۔
مسلسل جھڑپوں اور راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جب کہ پشاور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں جھڑپوں کے خلاف احتجاج بھی کیا جا رہا ہے۔







