اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، شہباز شریف

28 جولائی, 2024 16:15

 شیعیت نیوز : پاکستانی وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا : خان یونس میں اسرائیل کی بربریت کے باعث ڈیڑھ لاکھ سے زائد فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں۔

خان یونس کے محاصرے سے علاقے میں اشیائے خورد و نوش اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کی نسل کشی کے سنگین جرائم کا ارتکاب کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : نومنتخب ایرانی صدر کے حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان شرکت کریں گے

پاکستانی وزیر اعظم نے کہا: اب تک پاکستان سے 1200 ٹن اور 3 بحری جہازوں کے ذریعے 1500 ٹن امدادی سامان فلسطین بھجوایا جا چکا۔

پاکستانی حکومت اور عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہیں۔

عالمی عدالتی انصاف کے فلسطین سے متعلق فیصلے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کرایا جائے۔

3:11 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top