نومنتخب ایرانی صدر کے حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم پاکستان شرکت کریں گے
شیعیت نیوز : نومنتخب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے حلف برداری کی تقریب 30 جولائی 2024ء بروز منگل کو منعقد ہو گی۔
جس میں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بھی شرکت کریں گے۔
اب تک وزیراعظم پاکستان سمیت پانچ ممالک کے صدور اور 10 ممالک کے پارلیمانی اسپیکرز نے ڈاکٹر پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : رہبر معظم کی بابصیرت پالیسیوں اور قانون پر عملدرآمد کے لیے پرعزم ہیں، صدر ایران
حلف برادری کی تقریب ایران کے دارالحکومت تہران کے پارلیمنٹ میں 30 جولائی 2024ء بروز منگل کو ہو گی۔
اس سے پہلے آج 28 جولائی کو ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے اپنے ایک فرمان کے ذریعہ انتخابات میں ایرانی عوام کی کثرت حاصل کرنے والے صدارتی امیدوار ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی صدارت کی باضابطہ طور پر توثیق کی تھی۔







