ریاستی ادارے پاراچنار کے مسئلہ کا فوری اور مستقل حل نکالیں، علامہ شبیر میثمی
شیعیت نیوز : سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شبیر حسن میثمی نے پاراچنار میں انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا: ایک عرصہ سے پارا چنار کی پُر امن وادی کا امن خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
حکومت اور ریاستی ادارے پاراچنار کے مسئلہ کا فوری اور مستقل حل نکالیں اور واقعات کے ذمہ ادارن کو فوری گرفتار کریں۔
یہ بھی پڑھیں : ملتان:شمر صفت ایس ایچ او سعید سیال کا علامہ اقتدار نقوی پر تشدد
علامہ شبیر حسن میثمی نے کہا: عوام کے مال و جان کی محافظ ریاست پاکستان ہے۔ حکومتِ پاکستان کو سنجیدگی کے ساتھ پاراچنار پر توجہ دینا چاہئے اور بہت جلد اور مستقل حل تلاش کرنا چاہئے۔







