قراقرم یونیورسٹی کے وائس چانسلر کیخلاف توہین اہلبیت کی درخواست دائر

25 جولائی, 2024 18:27

شیعیت نیوز:قراقرم یونیورسٹی گلگت میں یوم حسین منانے کی وجہ سے طلباء کیخلاف مقدمات درج کرنے پر وائس چانسلر کیخلاف توہین اہلبیت کی درخواست دائر کر دی گئی۔

یہ درخواست ایم ڈبلیو ایم گلگت کے قائدین کی جانب سے متعلقہ تھانے میں دائر کہ گئی ہے۔

درخواست کے متن کے مطابق وی سی قراقرم یونیورسٹی عطاء اللہ شاہ اور ماتحت عملہ جان بوجھ کر کئی سالوں سے یوم حسین کو متنازعہ بنا کر نہ صرف نواسہ رسول سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے ذکر کی حرمت پامال کرنے کے ساتھ ساتھ ہر سال قابل ترین طلباء کو مقدمات میں ملوث کر کے ان کے تعلیمی کیرئیر کو بھی مسلسل متاثر کرتا آ رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یوم حُسین جُرم بن گیا!قرارقرم یونیورسٹی کی یزیدی انتظامیہ اور پولیس کی ملی بھگت سے 6 طلبہ پر مقدمات درج

درخواست کے متن کے مطابق حسب سابق امسال بھی طلباء نے کے آئی یو میں یوم حسین بعنوان فلسطین عصر حاضر کی کربلا” انعقاد کیا۔
ملک بھر میں تمام یونیورسٹیوں میں یوم حسین پر کوئی پابندی نہیں،اس کے باوجود انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ان توہین آمیز الفاظ کے ذریعے کہ ” یوم حسین کا انعقاد کر کے مذہبی ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی ہے۔
 طلباء کیخلاف ایف آئی آر کٹوائی گئی ہے جو کہ وی سی قراقرم یونیورسٹی اور ماتحت عملہ ملوث ہے یہ عمل ذکر حسین کو مذہبی ہم آہنگی خراب کرنے سے تعبیر کرنا حضرت امام حسین کی توہین ہے جو کہ پاکستان پینل کوڈ کے دفعات 295A, 298, 298A, کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بلکہ مستند و معروف حدیث رسول ” حسین مجھ سے ہے اور میں حسین سے ہوں” کی حرمت بھی پامال ہوئی ہے جو کہ توہین اہلبیت کے زمرے میں آتی ہے۔

5:10 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top