پاراچنار، ولی العصر سکول میں تقریب، جید علمائے کرام کی شرکت
شیعیت نیوز : ڈاکٹر علامہ سید شجاع حسین الحسینی کی دعوت پر ولی العصر سکول میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔
جس میں جامع مسجد پاراچنار کے خطیب علامہ شیخ فدا حسین مظاہری، سابق سینیٹر علامہ سید عابد حسین الحسینی نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں : علامہ مقصود ڈومکی کی مجلس عزاء میں پودے تقسیم کرتے ہوئے شجرکاری کی تاکید
دوران تقریب مختلف موضوع زیر بحث رہے اور پاراچنار کے امن کے لئے پلان ترتیب دیا گیا۔
مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و ایم این اے انجینئر حمید حسین، انجمن حسینیہ کے سیکرٹری جلال حسین بنگش، صدر تحریک حسینی علامہ سید تجمل حسین الحسینی سمیت مشران و عمائدین نے بھی شرکت کی۔







