اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ مقصود ڈومکی کی مجلس عزاء میں پودے تقسیم کرتے ہوئے شجرکاری کی تاکید

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں

شیعیت نیوز : ملک میں بڑھتے درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں اضافے کے سبب جیکب آباد میں مجلس امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لوگوں میں پودے تقسیم کرکے شجر کاری مہم میں حصہ لینے کی تاکید کی گئی۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے گوٹھ گولاٹو میں درخت تقسیم کئے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ درخت زمین کا حسن ہیں جو ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھتے ہیں۔

حضرت امام حسین علیہ السلام کے نام پر درختوں کے نیاز کی تقسیم بہترین عمل ہے۔

عوام اور تنظیمی کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ شجرکاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کراچی کے وفد کی آیت اللہ عقیل الغروی سے ملاقات

شجرکاری عبادت ہے۔

روایات میں درخت کاشت کرنے والے کے لئے بے پناہ اجر و ثواب کا ذکر ملتا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ مسلمان کوئی درخت یا کھیتی لگائے، اس میں سے انسان، جانور یا پرندہ کھائے تو یہ درخت لگانے والے کے لئے صدقہ شمار ہوگا۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزاء میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ موسم بہار کی شجرکاری مہم کے دوران درخت لگائیں اور اس سلسلے میں محکمہ جنگلات، ضلعی حکومت اور متعلقہ اداروں سے بھرپور تعاون حاصل کریں۔

انہوں نے کہا کہ گرمی کی شدت میں درخت بہترین سہارا ہیں، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے ساتھ ساتھ ماحول کی خوبصورتی اور پاکیزگی میں اضافے کا باعث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button