اہم ترین خبریںپاکستان

عزاداری پر کسی قسم کی رکاوٹ اور پابندی قبول نہیں، علامہ مبارک موسوی

علامہ مبارک موسوی اور دیگر اکابرین ملت جعفریہ کی وحدت ہاؤس پنجاب میں پریس کانفرنس، محرم الحرام میں درپیش مسائل پر افسوس کا اظہار

شیعیت نیوز : مرکزی رہنماء علامہ سید مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری عبادت ہے اس پر کسی قسم کی رکاوٹ اور پابندی قبول نہیں۔

شیخوپورہ میں جلوس عزاء پر فائرنگ واقعے کیخلاف انتظامیہ نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

حالات کی سنگینی کے پیش نظر شرپسندوں کو لگام دی جائے، مجالس و عزاداروں کی حفاظت حکومت کی زمہ داری ہے۔

واقعے میں ملوث قاتل دندناتے پھر رہے ہیں، ملت جعفریہ میں اس انتظامی غفلت اور لاپرواہی کیخلاف تشویش پائی جا رہی ہے۔

ان مٹھی بھر دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا جائے۔

شیخوپورہ میں تکفیری عناصر کی جانب سے سپیکر پر مساجد سے شیعہ نسل کشی کے اعلانات کیئے گئے لیکن انتظامیہ نے بے حسی کا مظاہرہ کیا اور کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : زمینی قبضہ کرنیوالے منصوبہ سازوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرینگے، سید علی رضوی

شیخوپورہ، تلہ کنگ، بصیر پور اوکاڑہ اور لاہور میں 10 محرم الحرام عزاداری پر حکومت و انتظامیہ کی جانب سے قدغن لگائی گئی۔

عزاداری سیدالشہداء کو چار دیواری تک محدود کرنے کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے، یہ ہمارا مذہبی، آئینی و بنیادی حق ہے۔

اوکاڑہ میں جلوس عزاء پر پولیس نے حملہ کیا اور خواتین عزاداروں پر بہیمانہ تشدد کیا گیا۔

دو صدیوں سے جاری قدیمی جلوس عزاء کو روکا گیا یہ کہاں کا انصاف ہے۔

لاہور کینٹ میں پولیس نے علم پاک کے تقدس کو پامال کیا۔

پولیس اہلکار علم حضرت عباس ع اٹھا کر جبری امام بارگاہ کے اندر لے گئے۔

علم پاک کو توڑ کر بے حرمتی کی گئی جس سے عزاداروں کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی ہے۔

فوری طور پر ان مسائل کو حل نہ کرنے کی صورت میں احتجاجی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button