زمینی قبضہ کرنیوالے منصوبہ سازوں کیخلاف علم بغاوت بلند کرینگے، سید علی رضوی
شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے صدر آغا سید علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہےکہ زمینوں پر قبضے کیلئے ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
ماحول بنا کرزمینوں پر قبضے کی منصوبہ بندی ہو رہی ہے مگر ہم حکومت کی نیتوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔
حکومت کی نظریں بلتستان کے خوبصورت مقامات پر لگی ہیں، ہم متنبہ کرنا چاہتے ہیں کہ حکومت باز رہے اور عوام کے صبر کا مذید امتحان نہ لے۔
انہوں نے کہا کہ نت نئے حربے استعمال کر کے ہماری زمینیں ہتھیانے کی کوششیں ہو رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل اور امریکہ کا ہدف صرف اور صرف اسلامی ممالک ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس
نئی فورس کو یہاں لانے کا مقصد عوام کو طاقت کے بل بوتے پر دبانا ہے مگر ہم کٹیں گے، مریں گے اپنے حقوق پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔
وام کو جمع کریں گے، ان سے مشاورت کر کے زمینوں پر قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والوں کے خلاف علم بغاوت بلند کریں گے۔
ظالم جابر حکمرانوں کے خلاف صف آرا ہونا ہی درس کربلا ہے، ہم اپنے عوام کے حقوق کا تحفظ ہر صورت میں کریں گے۔







