اسرائیل اور امریکہ کا ہدف صرف اور صرف اسلامی ممالک ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

22 جولائی, 2024 22:07

شیعیت نیوز : چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں یمن پر اسرائیلی بمباری کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ ایسے وحشی درندے ہیں جن کا ہدف صرف اور صرف اسلامی ممالک ہیں۔

جہاں انہوں نے سفاکیت اور بربریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں۔

اسرائیلی بربریت پر مسلم ممالک کی مجرمانہ خاموشی اس غاصب صہیونی ریاست کو عالم اسلام کے خلاف مزید کارروائیوں کا موقع فراہم کر رہی ہے۔

اگر مسلم حکمرانوں نے ایسے ہی بے ضمیر بن کر اپنے اوپر سکوت طاری کیے رکھا تو بہت جلد اسرائیل کے ہاتھ ان کے گریبانوں تک بھی پہنچ جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ غلام عباس رئیسی کا آئی ایس او کی کابینہ اور سابقین کے اجلاس سے خطاب

جب کتا باؤلا ہو جائے اور کاٹنے کو دوڑے تو پھر وہ دوست دشمن کی تمیز کھو بیٹھتا ہے اور جس پر چاہتا ہے حملہ آور ہو جاتا ہے۔

اس وقت اسرائیل کی حالت بھی باولے کتے جیسی ہے اور وہ ایک کے بعد ایک مسلم ملک پر جارحیت کرنے پر تلا ہوا ہے۔

ایسے سرکش دشمن سے نجات کا واحد راستہ اس کا مکمل خاتمہ ہے اور اس وقت جو حالات اسرائیل کے اندر اور وقوع پذیر ہو رہے ہیں یہ اپنے خاتمے کی طرف تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

ان شاءاللہ

2:27 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top