آیت اللہ غلام عباس رئیسی کا آئی ایس او کی کابینہ اور سابقین کے اجلاس سے خطاب

22 جولائی, 2024 22:03

شیعیت نیوز : آیت اللہ غلام عباس رئیسی نے المصطفٰی ہاؤس گلگت کا دورہ کیا اور اس موقع پر آئی ایس او گلگت کی ذیلی نظارت، کابینہ اور سابقین کے اجلاس سے خطاب کیا۔

اجلاس میں آئی ایس او کے مرکزی فنانس سیکرٹری برادر ثاقب اور مرکزی سیکرٹری تعلیم برادر واجد علی نے بھی شرکت کی۔

آیت اللہ غلام عباس رئیسی آئی ایس او پاکستان کی مرکزی نظارت کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔

ان دنوں آیت اللہ غلام عباس رئیسی گلگت بلتستان کے دورے پر ہیں، تاہم آپ مرکزی مجالس سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف پروگراموں میں شرکت اور خطاب کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انجمنِ امامیہ بلتستان کا اہم اجلاس؛ رینجرز کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار

آج انجمنِ طلاب بلتستانیہ اور عزاداری فورم گلگت بلتستان کی جانب ایک سیمینار بعنوان ”تاریخ کربلا کے تناظر میں گلگت بلتستان کی تہذیب و ثقافت اور عصری تقاضے“ امام خمینی لائبریری گمبہ سکردو میں منعقد ہوا، جس سے آپ نے خطاب کیا۔

آیت اللہ غلام عباس رئیسی کل بروز پیر صبح 9:30 مجلسِ مکتب علماء اہلبیت علیہم السّلام بلتستان کی جانب سے منعقدہ ”علماء و مبلغین کانفرنس“ سے مرکزی جامع مسجد سکردو میں خطاب کریں گے اور 5 بجے اسی مقام پر عزاداری فورم گلگت بلتستان اور انجمنِ امامیہ بلتستان کی جانب سے منعقدہ مجلسِ عزاء سے بھی خطاب کریں گے۔

12:39 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top