یورپی ممالک کے ویزوں کی خاطر منبر سے کربلا کے حقیقی پیغام کو مسخ کیا جارہا ہے،علامہ حسن ظفر نقوی

22 جولائی, 2024 07:41

شیعیت نیوز:کراچی میں مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ کربلا نہ ہوتی تو دنیا میں کوئی بھی انقلابی  تحریک نہ ہوتی۔

علامہ حسن  ظفر نقوی نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے ویزوں کے حصول کیلئے منبر سے کربلا کے پیغام کو مسخ کیا جارہا ہے

انہوں نے مزید کہا کہ  وقت کے یزید کے خلاف منبر سے حق ادا کرنے سے منع کرنے والوں کا ایجنڈا کچھ اور ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: مجالس میں مظلوم فلسطینیوں کا ذکر نہ کرو ،کمیل مہدوی کی انوکھی دلیل پر سوشل میڈیا پر کڑی تنقید

یزیدیت کا مطلب  ہے کہ ہر زمانے کے یزید پر لعنت ہے،کربلا مظلوموں کو حوصلہ دیتی ہے ۔کربلا نہ ہوتی ہم زندہ نہ ہوتے

اگر ہم ظالموں  کے خلاف ڈٹے ہیں تو  کربلا کی وجہ سے ڈٹے ہیں۔

منبر سے  بنی عباس اور بنی امیہ کی زبان بولی جارہی ہے وہ بھی وقت کے یزیدوں کے خلاف بولنے سے منع کرتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ایسے بیانات سراسر قرآن حدیث اور آئمہ کرام کی تعلیمات کے برخلاف ہیں۔

قرآن کریم بھی ظالم پر لعنت بھیجنے کا درس دیتا ہے ،کیا امریکہ ظالم نہیں ہے کیا وہ لعنت کا حق دار نہیں ہے؟

علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ایسے علما صرف منبر سے باتیں کرتے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔

4:11 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top