شیخوپورہ مجلس عزا پر تکفیریوں کا حملہ2 مومنین شہید، مجلس وحدت مسلمین کا منصوبہ سازوں کی گرفتاری کا مطالبہ
شیعیت نیوز:شیخوپورہ بھکی میں نو محرم الحرام کے جلوس پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی تھی جس کےنتیجے میں 2 مومنین شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔ ان سے اظہار یکجہتی کے لئے مجلس وحدت مسلمین کا اعلی سطحی وفد مرکزی صدر عزادرای ونگ ملک اقرار حسین علوی کی سربراہی میں شیخوپورہ پہنچا جہاں پر علاقہ کے مومنین سے ملاقات کی
اس مشکل گھڑی میں ان سے مکمل اظہار یکجہتی کیا ۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری سید حسن کاظمی۔مجلس علماء مکتب اہلبیت کے صوبائی صدر علامہ گلزار فیاضی ۔ عزاداری ونگ کے ڈویژنل صدرمولانا سید نیاز بخاری۔ اور مرکزی سیکرٹریٹ کے انچارج ارشاد حسین بنگش دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: محرم سے پہلے پنجاب میں دہشتگردی کی نئی لہر:شیخوپورہ میں یزیدیوں کا امام بارگاہ پر حملہ ,15مومنین زخمی
وفد نے زخمیوں کی عیادت کی اور عزادارن سے تمام صورتحال دریافت کی۔
اس موقع پہ عزادارن حسینی سے خطاب میں انہیں اس قربانی پہ خراج تحسین پیش کی۔
کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کیجانب سے پرامن عزاداران پہ آتشیں اسلحلہ حملہ کو سیکورٹی اداروں کی غفلت اور ناکامی قرار دیا ۔
اگر 12 محرم تک قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو اگلے لائحہ کا اعلان۔کیا جائے گا







