پولیس کا خواتین پر تشدد ناقابل برداشت ہے، ایم ڈبلیو ایم

18 جولائی, 2024 18:26

شیعیت نیوز : بصیرپور ضلع اوکاڑہ میں ایک سو بیس سالہ قدیمی ماتمی جلوس پر پولیس گردی اور تبرکات کی بے حرمتی کی گئی۔

ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ کے صدر ملک اقرار حسین علوی نے اس اقدام کی شدید مذمت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ وردی میں ملبوس پولیس افسران کا خواتین پر تشدد اور شبیہ زوالجناح کی کی توہین ناقابل برداشت ہے۔

ذمہ داران کے خلاف فوری طور پر توہین مذہب کا مقدمہ درج کیا جائے۔

صوبہ پنجاب کو ملت تشیع کے لئے مقبوضہ کشمیر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :علامہ شبیر حسن میثمی کی بوتراب اسکاؤٹس سے نشتر پارک کراچی میں ملاقات اور اہم خطاب

اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے جلوس کی راہ میں رکاوٹ بننے والے پولیس افسران کو نوکری سے فوری برخاست کیا جائے۔

ورنہ اس تاثر کو تقویت ملے گی کہ پنجاب میں عزاداری کے خلاف ہونے والے اقدامات پنجاب حکومت کی ایماء پر ہو رہے ہیں۔

9:30 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top