عمر کوٹ میں شیعوں پر حملہ،امن و امان اور عزاداروں کی حفاظت کا مطالبہ
شیعیت نیوز : پاکستان بھر کی طرح شھداء کربلا کو پرسہ دینے کے لیے ضلع عمر کوٹ میں جلوس عزا منعقد کیا گیا۔
جس میں تکفیریوں کی طرف سے 9 محرم کو دھمکیاں دی گئی اور پھر گاؤں خدا بخش دلوانی میں دشمن اہل بیت کی طرف عاشورہ کی شام کو حملہ کیا گیا۔
اس حملے کے نتیجے میں کافی عزادار زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں :ایس ایچ او بصیر پور شمر بن گیا:ذوالجناح کی بے حرمتی ،سید زادیوں پر بدترین تشدد80مومنین پر مقدمہ درج
جو قافلہ عمر کوٹ سے اپنے مرکزی امام بارگاہ امام العصر گائوں خدا بخش دلوانی کی طرف جا رہا تھا،وہاں پر پلی برادر اور چاچڑ برادر کی طرف سے حملہ کیا گیا۔
اس موقع پر مولانا اسد علی دلوانی نے اعلیٰ عہدہ دار سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ہم عزاداروں کی حفاظت کی جائے۔
شہر کے امن و امان کو برقرار رکھا جائے انہوں نے کہا کہ کون کہتا ہے ختم ہو گئی کربلا کی جنگ؟ ہم تو لڑ رہے ہیں آج بھی یزید کی نسل سے!







