کراچی : شاہ لطیف ٹاؤن پولیس اور کالعدم سپاہ صحابہ کا مومنین پر حملہ

14 جولائی, 2024 23:17

شیعیت نیوز : کراچی کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کا ایس ایچ او کالعدم دہشتگرد تنظیم سپاہ صحابہ کا دہشتگرد نکلا۔

سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کے ساتھ مل کر نشے کی حالت میں مومنین پر فائرنگ اور شیلنگ کردی۔

اتحاد بین المسلمین کے داعی اہلسنت عالم دین مفتی فضل ہمدرد کو اغوا کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

حق بیان کرنا اور امت میں وحدت کا خواب دیکھنا مفتی فضل ہمدرد کا جرم ٹھہرا۔

تکفیری گروہ ملک پاکستان کے امن کے خلاف کھلواڑ پر کھلواڑ کر رہے ہیں، مگر ریاست خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ شبیر میثمی کا امام بارگاہ بقیة الله کراچی میں انتظامات کا جائزہ اور خطاب

محرم الحرام میں اس طرح کے ظلم کرکے امن و امان کی فضا کو توڑا جا رہا ہے مگر اداروں کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔

پوری شیعہ قوم کا مطالبہ ہے کہ مفتی فضل ہمدرد کا فورا بازیاب کروایا جائے، وگرنہ جلوسوں کو دھرنوں میں تبدیل کردیا جائے گا۔

اور اس دہشتگرد ایس ایچ او کو فلفور حراست میں لیکر عدالت کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پوری شیعہ قوم کا مطالبہ ہے کہ اس نافہم اور دہشتگرد ایس ایچ او کو برطرف کرکے سخت سے سخت سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے۔

تاکہ آئندہ قوم کے محافظین دہشتگرد گروہوں کے ہاتھوں کا کھلونا نہ بنیں۔

10:01 شام مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top