ڈیرہ اسماعیل خان: انتظامیہ نے چاردیورای میں مجالس عزاء پر پابندی عائد کردی
شیعیت نیوز:ڈیرہ اسماعیل خان انتظامیہ نے گھروں کی چاردیورای میں مجالس عزاء کو روک کر پابندی عائد کردی۔
آخونزادہ مظفر علی رابطہ سیکرٹری محرم کمیٹی امامیہ جرگہ صوبہ خیبر پختونخوا نے ہوم سیکرٹری صاحب خیبرپختونخوا سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عزاداروں کو پولیس کیجانب سے بے جا تنگ کیا جارہا ہے جبکہ ہائی کورٹ کا واضح فیصلہ موجود ہے کہ گھروں کی چاردیورای میں مجالس عزاء برپا کرنے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔
لہذا عزاداروں کو تنگ کرنا بند کیا جائے ورنہ صوبہ بھر میں عزادار امام حسین علیہ السلام اپنے حق کی خاطر تمام مرکزی جلوس سڑکوں پر روک لیں گے اور دھرنے کی شکل اختیار کریں گے کیونکہ عزادارئ سید الشہداء ع۔س برپا کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے جس کے لیے ہمارا سر تن سے بھی جدا ہو جائے تو کسی طور قربانی سے دریغ نہ کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ہری پور:بازارِ شام کی یاد تازہ تکفیری ناصبیوں کا جلوسِ عزا پر شدید پتھراؤ،متعدد مومنین زخمی
یاد رہے ہم شیعان علی پر امن قوم ہیں اور ہمیشہ انتظامیہ سے تعاون کرتے آئے ہیں مگر پولیس ڈیپارٹمنٹ میں موجود چند افسران عزاداری دشمن بنے ہوئے ہیں اور پارٹی بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یاد رہے سوئم امام کے بعد صوبہ بھر میں عزاداروں کے دشمنوں کے برخلاف قانونی راستہ اختیار کریں گے







