محسن نقوی کی داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ اور آیت اللہ عقیل الغروی سے ملاقات

12 جولائی, 2024 20:32

شیعیت نیوز : وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے اپنے دورہ کراچی کے دوران داؤدی بوہرہ جماعت کے سربراہ سے ملاقات کی۔

دریں اثناء انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا۔

برہانی محل میں وزیر داخلہ نے داؤدی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین اور ان کے صاحبزادے شاہ زادہ حسین برہان الدین سے ملاقات کی۔

محسن نقوی نے سیدنا مفضل سیف الدین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ہم پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، آپ کی آمد ہمارے لیے باعث افتخار ہے۔

اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین نے داؤدی بوہرہ کمیونٹی سے متعلق امور کے فوری حل پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور خوبصورت چادر اور تبرکات کا تحفہ دیا۔

یہ بھی پڑھیں : عزاداری امام حسین (ع) ہمارا آئینی حق ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

بعد ازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سولجر بازار میں شاہ شہیدان امام بارگاہ میں انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر انہوں نے سکیورٹی انتظامات کا بھی معائنہ کیا۔

وزیر داخلہ نے آیت اللہ عقیل الغروی اور سابق نگراں وزیر اعلی سندھ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر سے ملاقات کی۔

شاہ شہیدان امام بارگاہ پر سکیورٹی اور دیگر انتظامات بہترین ہیں، وفاق محرم الحرام میں امن عامہ کی فضا برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کے ساتھ رابطے میں ہے۔

محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔

آیت اللہ عقیل الغروی اور مقبول باقر نے امن عامہ کے بہترین انتظامات پر وزیر داخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا۔

7:53 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top