عزاداری امام حسین (ع) ہمارا آئینی حق ہے، ایم ڈبلیو ایم کوئٹہ

12 جولائی, 2024 20:22

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا آئینی و قانونی حق ہے۔

جس میں ہمیشہ حکومت سے تعاون کیا ہے، تاہم حکومت کی جانب سے ہمیں بے وفائی کے سوا کچھ نہیں ملا ہے۔

اس مرتبہ شعلہ بیان ذاکرین و علماء کی آڑ میں اتحاد بین المسلین کو فروغ دینے والے متعدد جید علمائے کرام کے مختلف شہروں میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، جو قابل مذمت ہے۔

حکومت اور متعلقہ اداروں کو بخوبی علم ہے کہ ملک میں مختلف مسالک کے درمیان نفرتیں پھیلانے والے کون ہیں۔

تاہم انہیں کھلی چھوٹ دیتے ہوئے مجالس عزاء میں خطاب کرنے والے علمائے کرام اور زاکرین پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت غنڈہ گردی سے مجالس بند کروا رہی ہے، علامہ سید علی اکبر کاظمی

مختلف صوبوں میں وزارت داخلہ کی جانب سے بعض جید علمائے کرام کے داخلے پر پابندی ذاتی خلش کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔

ممکنہ طور پر ان حکومتوں کو غلط رپورٹس مہیا کی گئی ہیں، تاہم ہم حکومت کو ہی ذمہ دار سمجھتے ہیں۔

حکومت کو پابندی عائد کرنے سے پہلے تسلی کر لینی چاہیئے کہ علماء و ذاکرین کی لسٹ میں کون کون شامل ہیں۔

بعض علماء کرام جو قومی سطح پر ملت اہل تشیع کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک میں اتحاد کو فروغ دے رہے ہیں، انہیں بھی کسی فہرست میں شامل کرکے ملک کے کسی حصے میں داخل ہونے سے روکا گیا ہے۔

اب بھی اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی تصحیح کی جا سکتی ہے۔

6:13 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top