اہم ترین خبریںپاکستان

پنجاب حکومت غنڈہ گردی سے مجالس بند کروا رہی ہے، علامہ سید علی اکبر کاظمی

ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ عورتوں کے حقوق کی بات کرنیوالی وزیراعلی پنجاب کے حکم پر خواتین کو تھانوں میں بلا کر ذلیل کیا جا رہا ہے۔

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلیمن پاکستان صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومت پنجاب نے مظلوم عزاداروں پر ظلم کی انتہا کر دی ہے، طاقت  کے زور پر عشرہ محرم الحرام کی مجالس بند کروائی جا رہی ہیں۔

عورتوں کے حقوق  کی بات کرنیوالی وزیراعلی پنجاب کے حکم پر خواتین کو تھانوں میں بلا کر ذلیل کیا جا رہا ہے۔

پولیس چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے مجالس بند کروا رہی ہے۔

آئین پاکستان کو پامال کردیا گیا ہے، ہر طرف عجیب فضا قائم کی جا رہی ہے۔

گرمی کی شدت کو نظرانداذ کرکے  پانی کی سیبلوں پر پابندی  لگا دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملتان، عالمی یوم علی اصغر کی مناسبت سے بچوں کی خصوصی مجلس عزا کا اہتمام

جو یزیدی اور انتہائی افسوسناک عمل ہے۔

محرم الحرام کے شروع ہونے سے پہلے ہی ذاکرین و خطباء حضرات پر مختلف شہروں میں داخلے پر پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔

موجودہ حکومت کسی کے خاص ایجنڈے  پر عمل پیرا ہے، جو  وطن عزیز کو عدم استکام کی طرف لے کر جا رہی ہے۔

ہم متنبہ کرنا چاہتے  ہیں کہ ہم عزاداری  پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ قبول نہیں کریں گے۔

اگر حکومت وقت نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو ہم اپنے آئینی حقوق کیلئے سڑکوں  پر آ جائیں گے، پھر پاکستان کی ہر گلی ہر سڑک لیبک یاحسینؑ کی صدواں سے گونج اٹھے گی۔

ہر روڈ پر پرچم عباس لہرائے گا علی حق کا نعرہ حکومت کو لے ڈوبے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button