پاکستان کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی سندھ کی گرے لسٹ میں شامل انتہائی مطلوب ملزم گرفتار

شیعیت نیوز:سی ٹی ڈی سندھ کی گرے لسٹ میں شامل انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے کامبنگ آپریشن کے دوران اہم کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی سندھ کی گرے لسٹ میں شامل انتہائی مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے بتایا کہ ملزم منشیات فروشی اغوا پولیس مقابلوں میں ملوث تھا۔

یہ بھی پڑھیں:وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے نئے نصاب تعلیم کو نافذ کر دیا

گرفتار ملزم فدا محمد عرف کے کے دیگر جرائم میں بھی ملوث ہے۔

ذیشان شفیق نے بتایا کہ ملزم سے ڈیڑھ کلو منشیات برآمد کرلی گئی، فدا محمد عرف کے کے کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل نے مزید بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید کارروائی کی جا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button