عراق

تحریک حسینی تمام میدانوں میں انسانیت کے لیے ایک رول ماڈل ہے، امام جمعہ نجف

حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے کہا: حسینی تحریک روئے زمین پر ایک ایسی پرشکوہ تحریک ہے جس نے تمام نسلوں اور سماجی طبقوں کو اکٹھا کر دیا ہے۔

شیعیت نیوز : عراق کے شہر نجف اشرف کے امام جمعہ اور عراقی سپریم مجلس اسلامی کے رکن حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے مجلس اسلامی کی خواتین اراکین کی جانب سے منبر حسینی کے مرثیہ سراؤں کے ساتھ منعقدہ سالانہ اجلاس میں خطاب کیا۔

خطاب میں انہوں نے کہا کہ حسینی تحریک روئے زمین پر ایک ایسی پرشکوہ تحریک ہے جس نے تمام نسلوں اور سماجی طبقوں کو اکٹھا کر دیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: تحریک حسینی میں نوجوان، بچے، عورتیں، بوڑھے، کالے، گورے، مسلمان اور عیسائی سب شامل ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : محرم میں علماء و ذاکرین پر بلاجواز پابندیوں سے اجتناب کیا جائے، علامہ شبیر میثمی

نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: مسئلہ حسینی جو چیز نماِاں ہے وہ اس کا اسلامی افکار کے تمام مسائل میں سرفہرست ہونا ہے۔

مسئلہ حسینی خارجی حقیقت پر مبنی ایک شاندار نمونہ ہے جس میں شجاعت، لگن، قربانی، عبادت اور پرہیزگاری جیسی تمام اسلامی اقدار شامل ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button