اہم ترین خبریںپاکستان

محرم میں علماء و ذاکرین پر بلاجواز پابندیوں سے اجتناب کیا جائے، علامہ شبیر میثمی

علامہ شبیر حسن میثمی نے وفاقی وزیر داخلہ و وفاقی سیکرٹری داخلہ، وفاقی وزیر اطلاعات و وفاقی سیکرٹری اطلاعات و دیگر کو خطوط ارسال کئے ہیں۔ جن میں عزاداری کے سلسلہ میں کسی بھی قسم کی محدودیت سے گریز کرنے کی تاکید کی ہے۔‎

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا : چار دیواری کے اندر مجالس و محافل کے انعقاد پر بانیان کے خلاف مقدمات کا اندراج غیر آئینی اقدام ہے، یہ سلسلہ روکا جائے۔

توازن کی غیر منصفانہ و ظالمانہ پالیسی کے تحت علماء و ذاکرین عظام ،خطباء حضرات اور معتدل مزاج شخصیات پر مختلف اضلاع میں داخلے پر پابندی اور زبان بندی سے اجتناب لازم ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے مجالس و جلوس عزا پر بلاجواز پابندی حتیٰ کہ چار دیواری کے اندر مجالس پر پابندی، جلوسوں میں رکاوٹ، محدودیت، بانڈ فلنگ اور این او سی جیسی شرائط عائد کرنے اور مختلف حیلے بہانے بنا کر مجالس و جلوسوں میں رکاوٹ ڈالنے سے باز رکھا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر صیہونی حملوں میں متعدد افراد شہید اور زخمی

امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے مثبت، سنجیدہ فکر اور معتدل مزاج افراد کی خدمات حاصل کی جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے تمام ذمہ داران اتحاد بین المسلمین، وحدت و یکجہتی کے فروغ ، امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے ہر سطح کی انتظامیہ سے مثبت و بھر پور تعاون کی ہدایت جاری کی جا چکی ہے۔

وفاقی و صوبائی حکومتوں اور ہر سطح کی انتظامیہ سے بھی مثبت و بھرپور تعاون کی توقع ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button