اہم ترین خبریںپاکستان

محرم میں مجالس و جلوسوں میں رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، علامہ ساجد نقوی

علامہ سید ساجد نقوی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کوالگ الگ خطوط ارسال کر کے کہا ہے کہ مجالس ع عزاداری کے سلسلہ میں محدودیت وغیرہ سے گریز کیاجائے اور ان ایام میں بجلی کے ترسیلی نظام کو یقینی و موثر بنایا جائے۔

شیعیت نیوز :علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں کہ ارباب اختیار محرم الحرام میں مجالس، محافل اور جلوس ہائے عزا کے انعقاد کو بلا رکاوٹ آزادی کے ساتھ بنانے کے اقدامات جاری کریں۔

محرم و صفر المظفر کے ایام لوڈ شیڈنگ فری ایام بھی قرار دئیے جائیں تاکہ نہ صرف عقیدت مند ان شہدائے کربلا کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کر سکیں بلکہ دہشت گردی و تخریب کاری کو ناکام بنانے میں یہ عمل معاون ثابت ہو سکے۔

علامہ سید ساجد علی نقوی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو الگ الگ خطوط کے ذریعہ آمدہ ماہ مقدس محرم الحرام 1446ھ و صفر المظفر کے اہم امور کے بارے میں متوجہ کیا۔

پوری دنیا، عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی تمام مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے لوگ بلا تفریق مذہب و مسلک امام انسانیت، نواسہ رسول ص اور ان کے رفقا ء کو اپنے اپنے انداز میں گلہائے عقیدت پیش کرتے ہیں۔

ان کی یاد مناتے ہیں، اس سلسلے میں مختلف انداز میں مجالس، محافل، جلوس ہائے عزا کا انعقاد ملک کے طول و عرض میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امام حسینؑ نے دین اسلام کو رسول خدا کے اصولوں پر گامزن کر دیا، علامہ شبیر میثمی

مجالس، محافل، جلوس ہائے عزا کا آزادانہ انعقاد یقینی بنایا جائے۔

یکم محرم تا 10محرم الحرام میں امام عالی مقام ،شہدائے کربلا اور فلسفہ کربلا کے حوالے سے الیکٹرانک میڈیا پر خصوصی پروگرامز اور پرنٹ میڈیا پر خصوصی کالمز، مضامین اور خصوصی ضمیمے (سپیشل ایڈیشنز) کی سابقہ روایات کو برقرار رکھا جائے۔

اس سلسلہ میں کسی بھی قسم کی محدودیت سے گریز کیا جائے۔

محرم الحرام کے ایام میں بجلی کے ترسیلی نظام کو یقینی و موثر بنایا جائے۔

دہشتگردوں اور تخریب کاروں کے مذموم مقاصد کو بھی ناکام بنایا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button