اہم ترین خبریںپاکستان

امام حسینؑ نے دین اسلام کو رسول خدا کے اصولوں پر گامزن کر دیا، علامہ شبیر میثمی

علامہ شبیر حسن میثمی نے جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام سے قبل "اتحاد امت کانفرنس" میں شرکت اور خطاب کیا۔

شیعیت نیوز : جماعت اہل حرم پاکستان کی جانب سے منعقدہ محرم الحرام سے قبل "اتحاد امت کانفرنس” میں سیکرٹری جنرل علامہ شبیر حسن میثمی نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا: محرم الحرام ایثار و قربانی کا مہینہ ہے۔

حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے قربانی کے ذریعہ دین اسلام کو قیامت تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بتائے ہوئے اصولوں پر گامزن کر دیا۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا: اب کوئی بھی یزید وقت دین اسلام کی حقیقی تصویر کو مسمار نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیریوں کے حربے ناکام ہوگئے، مانسہرہ کی مسجد میں شیعہ سنی مل کر نمازپڑھتے ہیں

غدیر اور مباہلہ کے میدان میں بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اہلبیت اطہار علیہم السلام کو نمایاں کر کے بتایا کہ "میں دو گرانقدر چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہوں ایک قرآن اور دوسری میری عترت و اہلبیت علیہم السلام”۔

ہم سب کو مل کر ان اصولوں کی تابعداری کرنی ہے۔

اسلام کی حقیقی تصویر جو الحمد اللہ شیعہ، سنی مل کر آج کی نسل تک منتقل کر رہے ہیں۔

اس سلسلہ کو زور شور سے جاری رہنا چاہئے، ہم سب کو مل کر تاریخ کے اہم ابواب پر پھر سے نظر کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button