پاکستان کی اہم خبریں

ایرانی یونیورسٹیز کے 11 رکنی وفد کا یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کا دورہ

شیعیت نیوز: ایرانی یونیورسٹیز کے گیارہ رکنی وفد نے لاہور میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا دورہ کیا۔ 3 اہم تعلیمی معاہدوں پر دستخط کئے۔

ایرانی یونیورسٹیز کے گیارہ رکنی وفد نے یونیورسٹی آف ایجوکیشن کا دورہ کیا، جو پاکستان اور ایران کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک اہم قدم ہے۔

دورے کے دوران ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے کی۔

اس موقع پر تین معاہدوں پر دستخط ہوئے۔ ان معاہدوں میں جن شعبہ جات پر توجہ دی گئی، ان میں تحقیق اور علم کا تبادلہ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے اور سائنسی منصوبوں کی ترقی شامل ہیں۔

ایرانی وفد کی قیادت ڈاکٹر سید ابوالحسن نواب، بانی اور یونیورسٹی آف ریلیجنز اینڈ ڈینومینیشنز ایران کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:عشرہ ولایت و امامت پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت میلاد اور غدیری جلوس

یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے وفد کی قیادت وائس چانسلر نے کی، جس میں پرنسپلز اور ڈائریکٹرز شامل تھے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد عالم سعید نے اپنے خطاب میں ایرانی وفد کا خیر مقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان بھائی چارے اور ہمسائیگی کے تعلقات کو اجاگر کیا۔

تقریب میں جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر ایچ ای سی رفیق طاہر، ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی امان اللہ ملک اور فیکلٹی ممبران پروفیسر ڈاکٹر رانا ابرار، پروفیسر ڈاکٹر وحیدالرحمن، پروفیسر ڈاکٹر شاہد طفیل، پروفیسر ڈاکٹر ظاہر خان، پروفیسر ڈاکٹر محمد ایاز، ڈاکٹر محمد منشاء، ڈاکٹر محمد عمر سلیم، ڈاکٹر شہزادہ قیصر، ڈاکٹر محمد انور، اور ڈاکٹر اعجاز تتلا شامل تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button