اہم ترین خبریںپاکستان

عشرہ ولایت و امامت پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے تحت میلاد اور غدیری جلوس

شیعیت نیوز: دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و محفل میلاد بسلسلہ عشرہ ولایت و امامت اور تکمیل دین و یوم عید غدیر کا عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد محفل شاہ خراسان روڈ پر کیا گیا۔

دعا کی تلاوت کی سعادت مولانا منہال حسین بنگش نے حاصل کی جس میں ماتمی انجمنوں، سماجی، سیاسی، اسکاؤٹس کے نمائندوں کی کثیر تعداد اور مومنین و خواتین نے شرکت کی۔

محفل میں معروف شعرائے کرام، منقبت خواں حضرات نے نذرانہ عقیدت پیش کیا، جن میں فیضان رضا قادری، سید فہیم زیدی، علی حیدر زیدی، عدنان سفی، ظہیر جارچوی، راشد جلالوی، محمد انس، حافظ ایان علی، محمد تقی ایڈوکیٹ، محمد ابراہیم، علی اکبر، جمیل حسن، نے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ نظامت کے فرائض ناصر الحسینی نے انجام دیئے۔

اس موقع پر مولانا منہال حسین بنگش، آغا سجاد شبیر رضوی نے خطاب کرتے ہوئے تکمیل دین و یوم اعلان ولایت پر روشنی ڈالی کی۔

دعا و محفل میلاد کے اختتام پر مومنین و مومنات میں جشن کے خوشی میں کیک و مٹھائیاں اور نیاز تقسیم کی گئی۔

آخر میں ایران کے صدر آیت اللہ ابراہیم رئیسی و ساتھیوں کیلئے اور شہدائے ملت جعفریہ پاکستان و کل مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

دریں اثنا اہلیان سولجر بازار اور ملی تنظیموں کی جانب سے عید غدیر، یوم تکمیل دین و ولایت امام علیؑ کی مناسبت سے ہر سال کی طرح اس سال بھی مرکزی غدیری جلوس و جشن کا انعقاد بریٹو روڈ سولجر بازار سے کیا گیا۔

جلوس و جشن میں مومنین و مومنات کی بڑی تعداد شریک تھی، جنہوں نے ہاتھوں میں علیاً ولی اللہ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔

جلوس کی قیادت الخدام اسکائوٹس، صادقین اسکائوٹس اور فاطمیہ گرل گائیڈز نے انجام دی۔

جلوس و جشن کے راستے میں اہلیان سولجر بازار، شہید فاؤنڈیشن، سبیل امام حسینؑ، سفر عشق فاؤنڈیشن اور مومنین کی جانب سے سبیلیں لگائیں گئیں تھیں۔

جہاں لائیو پکوان، فرانچ فرائز، سموسے، سینڈویجز، جلیبیاں، گلاب جامن، فالسے اور دودھ کے شربت، کچوریوں، پاپ کارن اور دیگر اشیاء سے شرکائے جلوس کی تواضع کا خاص اہتمام کیا گیا تھا۔

شرکائے جلوس و جشن سے علامہ سید سجاد شبیر رضوی، مولانا سید شہروز زیدی، مولانا یاسین مجلسی، ناصر حسینی اور دیگر علمائے کرام نے کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button