پاکستان کی اہم خبریں

جماعت اسلامی کا 12 جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان

شیعیت نیوز:جماعت اسلامی نے مہنگائی اور بجلی کے بلوں کیخلاف بارہ جولائی کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

منصورہ لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم بارہ جولائی کو زبردست احتجاجی دھرنا اسلام آباد میں دیں گے۔

ملک بھر میں شدید بحران ہے، بجلی کے بل بجلی بن کر گرے ہیں، جس سے سب تڑپ رہے ہیں۔

خواتین اپنے زیورات بیچ کر بجلی کے بل دے رہی ہیں، پیٹرول و گیس کی قیمت میں اضافہ کیا، پھر آئی ایم ایف کے ٹیکسز لگائے جا رہے ہیں۔

یہ عوام کو مزید ٹیکسوں کے نیچے دبانا چاہتے ہیں، جاگیر داروں سے کوئی ٹیکس نہیں لیا جا رہا، بڑے لوگ مزے کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں حسینؑ منی کانفرنس کا انعقاد،کربلا سے شجاعت کا درس ملا،سینیٹر علامہ راجہ ناصر

انہوں نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں جو ٹیکس ہے پیٹرول پر جو لیوی لگی ان کا پیٹ بھریں گے جو پہلے ہی اربوں روپے کھا گئے ہیں۔

حکومت کو کوئی شرمندگی ہو، وزیراعظم فخر سے کہتے آئی ایم ایف سے مل کر بجٹ بنایا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ حکمران ذہنی پسماندگی و غلامی میں مبتلا ہو چکے ہیں۔

حکمران طبقہ کی مراعات میں اضافہ کیا گیا ہے، علامتی طورپر اپنی مراعات تو چھوڑتے۔

محدود طبقہ پنپتا اور مڈل کلاس فارغ ہوگئی ہے، دو تین لاکھ روپے والا تنخواہ دار طبقہ بھی سخت پریشان ہے، اگر اس کا ٹیکس کٹے گا تو وہ کیسے پورا کرے گا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button