اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد میں حسینؑ منی کانفرنس کا انعقاد،کربلا سے شجاعت کا درس ملا،سینیٹر علامہ راجہ ناصر

شیعیت نیوز: مرکزی عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام نیشنل لائبریری آڈیٹوریم اسلام آباد میں دوسری سالانہ عظیم الشان قومی حسینؑ منی کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں سیاسی و سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا امام حسین علیہ السلام رسول اللہ کی زبان ہیں، کربلا سے ہمیں شجاعت اور اتحاد کا درس ملا ہے، محرم الحرام کا پیغام انسانیت کے لئے ہے، امام حسین نے ہمیں دستور حیات دیا ہے۔

آج کا فرعون و یزید اسرائیل و امریکہ ہے، غزہ میں معصوم بچوں کو شہید کیا جا رہا ہے، اسرائیلی ظلم وبربریت کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد، مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے زیر اہتمام عظمت اہلبیتؑ کانفرنس کا انعقاد

علامہ سید احمد اقبال رضوی نے نے کہا کہ امام حسین علیہ السلام کی ذاتِ مبارکہ امت مسلمہ کے لئے نقطہ اتحاد ہے۔

کربلا میں امام حسین نے دنیا کو حسینی اور یزیدی فکر کی تقسیم واضح کر کے دکھا دی۔

مفتی گلزار احمد نعیمی نے کہا کہ کربلا کا پیغام انسانیت کے لیے ہے۔

سابق صدر اسلام آباد بار کونسل ریاست آزاد نے کہا کہ تحریک کربلا کا منشور ظلم وزیادتی اور ناانصافی کے خلاف قیام کرنا تھا۔

مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ حق و صداقت کے علم بردار شرف انسانی کے پاسبان حضرت امام حسینؑ کا یہ عظیم کارنامہ، بے مثل قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی حاصل کرنے کے لیے راہ حق میں اپنی جان، مال، عزت و آبرو، آل و اولاد سب کچھ قربان کر دینا ہی مومن کا مقصد حیات ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button