اہم ترین خبریںپاکستان

اسلام آباد، مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ کے زیر اہتمام عظمت اہلبیتؑ کانفرنس کا انعقاد

اسلام آباد میں مجلس علماء مکتب اہلیبیت کے زیر اہتمام عظمت اہلیبیتؑ کانفرنس کا انعقاد، علامہ حسنین گردیزی، علامہ امین شہیدی اور دیگر علماء کی شرکت

شیعیت نیوز : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ پاکستان کے زیر اہتمام عظمت اہلبیتؑ کانفرنس منعقد ہوئی۔

جامعہ الصادقؑ اسلام آباد میں منعقد ہونیوالی کانفرنس سے علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ محمد امین شہیدی، علامہ سید افتخار حسین نقوی، علامہ حیدر علوی، مولانا یاسین قادری، علامہ اقبال حسین بہشتی، علامہ زاہد کاظمی، علامہ اصغر عسکری، علامہ ثمر عباس نقوی نے خطاب کیا۔

علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ سیرت آئمہ اطہار علیہ السلام ہمارے لیے نمونہ حیات ہے۔

سیرت طیبہ پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا و آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں، کانفرنسز کے انعقاد کا مقصد شرکاء کو ایک تحریک، ایک سمت اور جہد دینا ہے۔

آپ تمام علمائے کرام و مبلغین اسلام اپنے اپنے علاقوں میں جا کر احسن طریقے سے عوام کی رہنمائی کرتے ہوئے تعلیمات دین اسلام کے فروغ میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی، کالعدم تحریک طالبان کی مالی معاونت کرنیوالے 2 سہولت کار گرفتار

علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ اسلام دشمن قوتیں ہمیں فرقوں میں تقسیم کرنا چاہتی ہیں، ہمیں متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔

امت مسلمہ کا اتحاد دشمن قوتوں کی موت ہے، ماہ محرم الحرام انسانیت کے لیے ایثار، شجاعت اور اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔

ہمیں وحدت کے فروغ کے لئے اپنا اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ اہلبیت علیہ السّلام کی فضیلت و عظمت کے لیے یہی کافی ہے کہ رسول اکرم ص نے اپنے بعد جو دو گراں قدر چیزیں چھوڑیں ان میں قرآن کریم کے ساتھ اہلبیت علیہ السّلام بھی شامل ہیں۔

دین اسلام مکمل ضابطہ حیات ہے جو بھی مشکلات و مسائل پیش آئیں گی قرآن و اہلبیت ع کی تعلیمات کی روشنی میں حل موجود ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button