پاکستان کی اہم خبریں

کراچی، کالعدم تحریک طالبان کی مالی معاونت کرنیوالے 2 سہولت کار گرفتار

شیعیت نیوز: محکمہ انسداد دہشتگردی ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) سندھ نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سپر مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے 2 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل ہیں۔

دونوں ملزمان کے نام دہشتگردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومتِ سندھ نے فورتھ شیڈول میں بھی نوٹیفائڈ کر رکھے ہیں۔

گرفتار سہولتکاروں کے قبضے سے دہشتگردی کیلئے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سکردو،ڈی سی سکردو اور انتظامیہ کی عوامی ملکیتی زمین پہ قبضے کی کوشش

امیر کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر گرفتار سہولتکاروں نے فنڈنگ کی حاصل کردہ رقم میں سے 2 خودکار جدید 9 ایم ایم پستول بھی خریدے تھے۔

دونوں پستول گرفتار سہولتکاروں کی نشاندہی پر برآمد کئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق گرفتار سہولتکار سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے، اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں۔

گرفتار سہولتکاروں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button