اہم ترین خبریںپاکستان

سکردو،ڈی سی سکردو اور انتظامیہ کی عوامی ملکیتی زمین پہ قبضے کی کوشش

شیعیت نیوز:سکردو میں ڈی سی سکردو،انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے عوامی ملکیتی اراضی پہ جبری طور پہ قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔

علمائے کرام کے روکنے کے باوجود زبردستی پولیس بھیج کر کام رکوا دیا گیا۔

آج مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز بہشتی کی قیادت میں عوام نے شاہرائے قراقرم کو بلاک کر دیا۔

کچورا شہید پل کے پاس دھرنا دیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، علامہ علی حسنین

جس کی بدولت ہزاروں سیاح پھنسے ہوئے ہیں۔

انتظامیہ کی نا اہلی ہے جو عوام کی زمین پہ ناجائز قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے جس سے عوام الناس میں شدید تشویش پھیلی ہوئی ہے ۔

چار رکنی وفد کے انتظامی کے ساتھ مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں جس کے باعث احتجاج میں شدت آگئی ہے۔

دھرنے کے شرکاء نے کنڈور کی جانب پیش قدمی شروع کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button