اہم ترین خبریںپاکستان

بلوچستان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے، علامہ علی حسنین

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس بلوچستان کے عوام کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔

طلباء اپنی تعلیم کے حصول کے لئے جدوجہد تیز کریں، تعلیم ہی ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

نئی نسل کی اولین ترجیح معیاری تعلیم کا حصول ہونی چاہئے،جدید طرز تعلیم کو اپناتے ہوئے طلباء و طالبات دور حاضر کے تقاضوں کو پورا کرنے کی کوشش کریں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فاطمیہ اسلامک سینٹر کوئٹہ میں تعلیم سے متعلق منعقدہ سیمینار میں طلباء و طالبات سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی، غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی حمایت میں شاندار عوامی ریلی

ان سے قبل ڈاکٹر پروفیسر لیاقت علی نے کیریئر کاؤنسلنگ سیمینار سے خطاب کیا اور ملک کے مختلف جامعات میں ہونے والے مختلف بیچلرز پروگرامز کے حوالے سے طلباء کی رہنمائی کی۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ علی حسنین نے اس موقع پر طلباء کو اعلیٰ تعلیم کے حصول کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ اب طلباء کو روایتی مضامین سے ہٹ کر دور حاضر کی جدید طرز تعلیم کو اپناتے ہوئے دیگر اہم مضامین کی طرف بھی جانا چاہئے۔

بلوچستان کے عوام پہلے اسی سوچ کے ساتھ اپنے بچوں کو تعلیم دلواتے تھے کہ انہیں سرکاری نوکریاں ملیں گی، مگر گزشتہ کئی سالوں سے سرکاری نوکریوں میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔

لہٰذا طلباء ان جدید مضامین کا انتخاب کریں جن میں مواقع زیادہ ہیں۔ ہماری نئی نسل کو ان علوم سے اراستہ ہونا چاہئے جن کے گرد عالمی اقتصاد گردش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button