کوئٹہ، علامہ مقصود ڈومکی کی ایس یو سی رہنماء علامہ آصف حسینی سے ملاقات

14 جون, 2024 21:30

شیعیت نیوز : مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل بلوچستان کے صوبائی صدرعلامہ آصف حسینی سے ملاقات کی۔

انہیں مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کی دعوت دی۔

اس موقع پر صوبائی رابطہ سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم بلوچستان سید گلزار علی شاہ و دیگر ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کے یوم شہادت پر تقریب کا مقصد لوگوں میں سیرت آئمہ اہل بیت علیہم السلام کا تعارف ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امریکہ ناراض نہ ہو بیشک عوام کو پھانسی لگا دی جائے، علامہ راجہ ناصر عباس

آئمہ ھدیٰ علیہم السلام کی سیرت طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

دینی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ آصف حسینی نے کہا کہ دینی علوم کی تبلیغ و ترویج مقدس فریضہ ہے۔

علمائے کرام پر تبلیغ دین کی سنگین ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

7:37 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top