اہم ترین خبریںپاکستان

امریکہ ناراض نہ ہو بیشک عوام کو پھانسی لگا دی جائے، علامہ راجہ ناصر عباس

علامہ راجہ ناصر عباس نے سینیٹ میں بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، ہم ہمسایہ ملک سے گیس اور تیل کیوں نہیں لے رہے، وہ اپنے حصے کی پائپ لائن مکمل کر چکے ہم نے کیوں نہیں کی۔

شیعیت نیوز: چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سینیٹ میں بجٹ پر بحث کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں ان اقتصادی ماہرین کو بھی شامل کیا جانا چاہیے جن کا تعلق براہ راست عوام سے ہے۔

جو عوام کی معاشی مشکلات کو سمجھتے ہیں، بجٹ 2024 میں تنخواہ دار طبقے پر لگائے جانے والے ٹیکسز ناقابل برداشت بوجھ ہیں۔

پاکستان غیر معمولی معدنی وسائل کا مالک ہے لیکن حکمرانوں کی بدانتظامی کے باعث بحرانوں میں جکڑا ہوا ہے۔

ٹیکسز اشرافیہ کی مراعات اور عیش و عشرت پر خرچ نہیں ہونا چاہیے۔

تعلیم کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں رکھا گیا، دو طرح کا نصاب پڑھایا جا رہا ہے ہمارے بچے قومی شاعر علامہ اقبال رح کو نہیں پڑھ سکتے۔

وہ پاکستانی ثقافت و روایات سے بیگانہ ہو رہے ہیں، ملک سے لگاؤ میں کمزوری آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چلو چلو وادی حسین چلو، کراچی میں وادی حسین پر قبضے کی کوشش کے خلاف احتجاج

ہمیں ایسا تعلیمی نظام چاہیے جو ہماری نسلوں کو پاکستان سے جوڑے رکھے اور یہاں کی روایات، اخلاقیات اور اقدار کا تحفظ و احیاء کرے۔

ملک کی ساٹھ فیصد آبادی پر مشتمل جوانوں کے لیے اس بجٹ میں کچھ نہیں ہے ان کی طاقت اور صلاحیتوں کو کیسے بروئے کار لایا جائے گا۔

ملک میں توانائی کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، ہم ہمسایہ ملک سے گیس اور تیل کیوں نہیں لے رہے؟

وہ اپنے حصے کی پائپ لائن مکمل کر چکے ہم نے کیوں نہیں کی۔

بس امریکہ ناراض نہ ہو بے شک عوام کو پھانسی لگا دی جائے، یہ ملک دشمن بجٹ ہے۔

لہذا ہمیں چاہیے کہ اقتصادی حوالے سے اپنے ملک اور عوام کو مستحکم کریں اور اپنے قومی مفادات پر کسی طور پر بھی سمجھوتا نہ کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button