مولانا اسد اقبال زیدی شیعہ علماء کونسل صوبۂ سندھ کے صدر منتخب

17 مئی, 2024 13:57

شیعیت نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کی جانب سے نواب شاہ میں منعقدہ صوبائی اجلاس میں حجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی سال 2024ء سے 2027ء کیلئے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

نواب شاہ کے مقامی آڈیٹوریم میں منعقدہ صوبائی کونسل کے اجلاس میں علامہ سید اسد اقبال زیدی کو سال 2024ء تا 2027ء کے لئے شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبۂ سندھ کا صدر منتخب کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او کے زیراہتمام متحدہ طلباء محاذ کی پریس کانفرنس

اجلاس میں مرکزی نائب صدر مولانا سید ارشاد حسین نقوی و حسنین رضوی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی اخونزادہ نے خصوصی شرکت اور انتخابی عمل کی نگرانی کی۔

سندھ بھر سے تنظیمی عہدیداران نے دستوری طریقے سے انتخابی عمل میں حصہ لیا اور علامہ سید اسد اقبال زیدی انتخابی عمل کے نتیجے میں دوبارہ صوبۂ سندھ کے صدر منتخب ہوئے۔

6:16 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top